عمران خان ذہنی طور پر مضبوط ہیں، قرآن اور ترجمہ پڑھتے ہیں:علیمہ خان

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ذہنی طور پر مضبوط ہیں، وہ قرآنِ مجید اور اس کا ترجمہ باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ دسمبر میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کو بتایا تھا کہ ان کی آنکھ میں مسئلہ ہے اور انہیں واضح طور پر نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی کتابیں بھی لے لی ہیں، جس کے باعث انہیں مطالعے میں مشکلات کا سامنا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی ثابت قدم ہیں اور مشکل حالات کا حوصلے کے ساتھ سامنا کر رہے ہیں۔