غزہ (الجزیرہ، اناطولیہ نیوز ایجنسی) غزہ پٹی میں 70 بچوں سمیت تقریباً 100 فلسطینیوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کرکے تدفین کردی گئی، جن کی لاشیں تباہ شدہ مکانات کے ملبے سے برسوں بعد برآمد ہوئی تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اجتماعی تدفین غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے زیتون میں امام الشافعی مسجد کے قریب کی گئی، جہاں لواحقین نے اپنے پیاروں کا آخری دیدار کیا۔ بعض خاندانوں نے دو سال سے زائد عرصے بعد اپنے لاپتا عزیزوں کی لاشیں دیکھیں۔
فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں ملبے سے 800 سے 900 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ تقریباً 9 ہزار افراد کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ بھاری مشینری اور وسائل کی شدید کمی کے باعث ملبے تلے دبی لاشوں کی تلاش اور برآمدگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

