نیویارک (رائٹرز) برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ فاک لینڈ جزائر کے معاملے پر برطانیہ کسی بھی دھمکی کے سامنے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور جزائر کے باشندوں کے حقِ خود ارادیت کا دفاع کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم نے فاک لینڈ جزائر کے بارے میں برطانیہ کا مؤقف واضح کیا۔
اینڈی برنہم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا واضح مؤقف ہے کہ وہ کسی بھی دھمکی کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گا، فاک لینڈ جزائر کے باشندوں کے حقِ خود ارادیت اور برطانوی حیثیت برقرار رکھنے کے حق کا دفاع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ امریکی صدر کو برطانیہ کا واضح مؤقف براہِ راست ان کی جانب سے معلوم ہو اور امریکی صدر نے ان کی بات کو بخوبی سمجھا۔
رائٹرز کے مطابق اگست میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی بحر اوقیانوس میں واقع فاک لینڈ جزائر کے بارے میں امریکا کی غیر جانب دارانہ پوزیشن کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔چند روز بعد ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی نے جزائر میں تیل کی تلاش اور پیداوار کرنے والی کمپنیوں کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

