مونٹیری(فیفا، رائٹرز، بین الاقوامی اسپورٹس میڈیا)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایف کے میچ میں سوئیڈن نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا۔
سوئیڈن کی جانب سے یاسین ایاری نے دو گول اسکور کیے، جبکہ الیگزینڈر ایساک، وکٹر گیوکریس اور میٹیاس سوان برگ نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ تیونس کی جانب سے واحد گول عمر رکیک نے کیا۔
سوئیڈن نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی غلطیوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تیونس کی مضبوط دفاعی لائن کو بکھیر دیا۔ اس کامیابی کے بعد سوئیڈن نے گروپ ایف میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔
واضح رہے کہ اسی گروپ کے ایک اور مقابلے میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان سنسنی خیز میچ دو، دو گول سے برابر رہا، جبکہ گروپ ای میں آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو ایک صفر سے شکست دی اور جرمنی نے اپنی پہلی ورلڈ کپ شرکت کرنے والی کوراساؤ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہرا دیا۔

