فیصل آباد: غوثیہ کالونی میں دادا نے 2کمسن پوتوں کو قتل کردیا

فیصل آباد (نامہ نگار) غوثیہ کالونی میں دادا نے گھریلو جھگڑے پر 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مشتعل شخص نے اپنی بیوی اور بہو کو بھی زخمی کردیا، جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 سالہ نبیل اور 8 سالہ عدیل شامل ہیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔