کنساس سٹی(فیفا، اے ایف پی، رائٹرز)فیفا ورلڈکپ کے گروپ جے کے اہم میچ میں الجزائر اور آسٹریا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے، یعنی راؤنڈ آف 32، کیلئے کوالیفائی کر لیا، جبکہ ایران ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
میچ کے ابتدائی 60 منٹ تک دونوں ٹیمیں دو، دو گول سے برابر تھیں۔ دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں الجزائر نے تیسرا گول کر کے کامیابی کی امید روشن کی، تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں آسٹریا نے بھی تیسرا گول اسکور کر دیا اور مقابلہ 3-3 سے برابر ختم ہوگیا۔
اس نتیجے کے بعد الجزائر اور آسٹریا نے گروپ سے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ ایران کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
گروپ کی صورتحال کے مطابق ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کی شکست ضروری تھی، تاہم میچ برابر ہونے سے دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔

