لاس اینجلس( فیفا، دی گارڈین، اولمپک کینیڈا)فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 کے پہلے مقابلے میں کینیڈا نے جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں جگہ بنا لی۔
فیصلہ کن گول اسٹیفن یوستاکیو نے انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں اسکور کیا، جس کی بدولت کینیڈا نے سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔
اس فتح کیساتھ کینیڈا راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے والی ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بن گیا۔ یہ مردوں کے فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں کینیڈا کی پہلی ناک آؤٹ مرحلے کی فتح بھی ہے، جبکہ ٹیم پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔پری کوارٹر فائنل میں کینیڈا کا مقابلہ نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان ہونیوالے راؤنڈ آف 32 کے فاتح سے ہوگا۔

