فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ترکیہ کو 2-0 سے شکست دے دی

وینکوور(فیفا، غیرملکی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے روز گروپ ڈی کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو 2-0 سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلا گول نیسٹوری ایرانکونڈا نے میچ کے 27ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد ٹیم کو پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل ہوگئی۔

دوسرے ہاف میں ترکیہ نے برابری کے لیے متعدد حملے کیے، تاہم آسٹریلوی دفاع اور گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔میچ کے 75ویں منٹ میں میٹ کاف نے دوسرا گول کرکے آسٹریلیا کی برتری دوگنی کردی، جس کے بعد ترکیہ واپسی نہ کرسکا اور میچ 2-0 سے آسٹریلیا کے نام رہا۔