اٹلانٹا( فیفا، غیر ملکی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں انگلینڈ نے کپتان ہیری کین کی شاندار کارکردگی کی بدولت کانگو کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ کا آغاز کانگو کے لیے شاندار رہا اور ساتویں منٹ میں برائن سی پینگا نے خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل حملے کیے، جبکہ کانگو کو بھی برتری دگنی کرنے کا ایک سنہری موقع ملا، تاہم وہ اسے ضائع کر بیٹھا۔
میچ کے 74ویں منٹ تک کانگو ایک صفر سے آگے تھا، لیکن اس کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 75ویں اور 86ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو 2-1 کی فتح دلا دی۔اس کامیابی کے ساتھ سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ کانگو کی پہلی مرتبہ اس مرحلے تک رسائی کی امیدیں ختم ہو گئیں۔

