فیفا ورلڈ کپ: بیلجیئم نے امریکا کو 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

سیٹل( فیفا، بین الاقوامی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 16 میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو 4-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ ڈی کیٹالاری نے دو گول اسکور کیے، جبکہ ہنس ویناکن نے 57ویں منٹ میں تیسرا اور رومیلو لوکاکو نے انجری ٹائم میں چوتھا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

امریکی ٹیم کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد فالرین بالوگن بھی میدان میں اترے، جبکہ امریکا کا واحد گول ٹلمین نے اسکور کیا۔

میچ سے قبل امریکی فٹبال فیڈریشن نے بالوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کے لیے اپیل کی تھی، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ان کی معطلی ختم کر دی گئی تھی، جس کے باعث وہ اس میچ میں شریک ہوئے۔

اس کامیابی کے ساتھ بیلجیئم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔