فیفا ورلڈ کپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 2-1 سے شکست دے دی

گواڈالاخارا ،میکسیکو( غیر ملکی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک ریپبلک کو 2-1 سے شکست دے دی۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم جنوبی کوریا نے دوسرے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔جنوبی کوریا کی جانب سے پہلا گول وانگ ای بیوم نے 67ویں منٹ میں کیا، جبکہ اوہیون گیو نے 80ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔