فیفا ورلڈ کپ سے قبل کینیڈین فٹبال اسٹارز کے اعزاز میں تقریب کا اعلان

بریملٹن (نمائندہ خصوصی) سٹی آف بریملٹن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل کینیڈین قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور سابق اسٹارز کے اعزاز میں کمیونٹی تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔تقریب “ویئر دی گیم گرووز” مہم کے آغاز کے سلسلے میں منعقد کی جائیگی جس میں شہر سے تعلق رکھنے والے نامور کھلاڑیوں کو سراہا جائیگا۔

تقریب میں تیجون بُوکانن، کائل لارین، جوناتھن اوسوریو، اتیبا ہچنسن، ڈونیئل ہنری، پال اسٹالٹیری اور جونیئر ہوئلٹ کی شرکت متوقع ہے۔اس موقع پر ڈپٹی میئر سنگھ اور سٹی کونسل کے اراکین خطاب کریں گے جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات، آٹوگراف سیشن، کمیونٹی سرگرمیاں اور تحائف بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔یہ تقریب 26 مارچ 2026 کو شام 6 بجے سے 7:30 بجے تک بریملٹن سٹی ہال ایٹریئم میں منعقد ہوگی۔