فیفا ورلڈ کپ: پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ٹورنٹو(فیفا، غیر ملکی میڈیا)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کوالیفائی کر لیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم پرتگال نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-1 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔اس فتح کے ساتھ پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

واضح رہے کہ راؤنڈ آف 32 کے ایک اور میچ میں اسپین نے آسٹریا کو 3-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس کے بعد اب شائقین کو پری کوارٹر فائنل میں اسپین اور پرتگال کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔