امریکا(فیفا، اسپورٹس رپورٹس)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے ایک اہم میچ میں پیراگوئے نے ترکیہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پیراگوئے کے گالرزا نے اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔دوسری جانب مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی اور گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی۔
ایک اور میچ میں میزبان امریکا نے آسٹریلیا کو 2-0 سے ہرا دیا۔ اس کامیابی کے بعد امریکی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ڈی میں سرفہرست ہو گئی ہے۔ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی ٹیم ایونٹ کے آغاز میں مسلسل دو میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، جسے امریکی فٹبال کیلئےایک تاریخی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
گروپ ڈی میں امریکا کی مسلسل فتوحات نے اسے اگلے مرحلے میں رسائی کے مضبوط امیدواروں میں شامل کر دیا ہے، جبکہ پیراگوئے کی کامیابی نے بھی گروپ میں مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

