ڈیلاس( فیفا، بین الاقوامی اسپورٹس میڈیا)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جاپان کے شائقین نے ایک بار پھر میچ کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی کرکے اپنی منفرد روایت کو برقرار رکھا اور کھیل کے ساتھ نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داری کی مثال پیش کی۔
ڈیلاس کے آرلنگٹن اسٹیڈیم میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے اختتام پر جاپانی شائقین نے اپنی نشستوں کے اطراف موجود کچرا جمع کیا اور اسے مناسب جگہوں پر ٹھکانے لگایا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی شائقین کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد صفائی کرنا ان کی ثقافت کا حصہ ہے اور یہ کھلاڑیوں، شائقین اور اسٹیڈیم کے احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں آکر کھیل دیکھنا ان کیلئےاعزاز کی بات ہے، اسلئےوہ اپنے پیچھے کچرا چھوڑ کر جانا مناسب نہیں سمجھتے۔جاپانی شائقین کی یہ روایت گزشتہ کئی عالمی مقابلوں میں بھی دنیا بھر کی توجہ حاصل کر چکی ہے اور فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی اس کا سلسلہ برقرار رہا۔

