قلعہ عبداللّٰہ: گاڑی پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

قلعہ عبداللّٰہ (نامہ نگار) قلعہ عبداللّٰہ کے علاقے سیگی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی باپ اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے، جو کاروباری معاملات کے سلسلے میں دو روز قبل تحصیل گلستان آئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی نہ رکنے پر ایک قبائلی گروہ نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق سیگی کا علاقہ قبائلی دشمنیوں کے باعث حساس تصور کیا جاتا ہے اور عام شہریوں کی نقل و حرکت کے لیے نوگو ایریا شمار ہوتا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔