لاہور:احمدممتازباجوہ کاعامرقریشی کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام

لاہور(نمائندہ خصوصی) احمدممتازباجوہ کی جانب سے SKANS Accountants کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامرقریشی کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔احمد میڈکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل مختار احمد نے پرتکلف ناشتہ میں خصوصی طورپر شرکت کی.

پرتکلف ناشتہ میں شریک ہونیوالے مہمانوں‌میں کاشف بٹ، چیف انجینئر پنجاب رانا وحید احمد خان، بلال وڑائچ اور جنگ نیوزکینیڈاکے چیف ایڈیٹراشرف خان لودھی شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔