پروگرام کے تحت سکولز سمر کیمپ 10 اگست سے 1 ستمبر تک
جاری رہے گاجبکہ ٹورنامنٹ کا آغاذ 15 ستمبر سے ہو گا
پی سی بی سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تمام اخراجات برداشت کرے گا
اس کے علاوہ سپانسر شپ کے ذریعے بھی فنڈز حاصل کیۓ جائیں گے
پی سی بی اپنے کوچز کے ذریعے سکولز پروگرام چلاۓ گا- پاکستان کرکٹ بورڈ کے
سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شیرون کی مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس
پی سی بی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام براۓ سکولز اور قومی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ٹو کا اعلان کر دیا جس میں ملک بھر سے 100 اضلاع کے سکولز شرکت کریں گے،پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سکولز سمر کیمپ 10 اگست سے 10 ستمبر تک منعقد ہو گا جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 15 ستمبر سے ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شیرون نے سکولز کرکٹ مینٹور مصباح الحق کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر سکولز پروگرام میں ڈسٹرکٹ کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 اور سکولز کی تعداد بھی تین گنا زیادہ کر دی گئی ہے۔پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کیلۓ تقریبا پانچ ہزار سکولز نے اپلائی کیا جس میں جانچ پڑتال کے بعد 1200 سکولز کو شامل کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسامہ شیرون نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس پروگرام کے تمام اخراجات برداشت کرے گا خاص طور پر سرکاری سکولز کو کرکٹ کا مکمل سامان، اخراجات،کھانا اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکولز اپنے اخراجات خود اٹھائیں گے،پی سی بی اپنے فنڈز کے علاوہ سپانسر شپ کے ذریعے بھی مزید فنڈز حاصل کر کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر لگاۓ گا۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کردار کے حوالے سے پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں اسامہ شیرون نے کہا کہ ہم سکولز پروگرام کو اپنے کوچز کے ذریعے چلائیں گے کرکٹ ایسوسی ایشنز کی صرف اخلاقی سپورٹ حاصل ہو گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سکولز کرکٹ پروگرام سے مستقبل کیلۓ نیا ٹیلنٹ ملے گا دنیا کے معروف کرکٹرز برائن لارا،مرلی دھرن سکول کرکٹ کی ہی پیداوار ہیں۔انشاء اللہ چیئرمین محسن نقوی کے ویژن کے مطابق سکولز کرکٹ پروگرام کو بھرپور طریقے سے چلایا جاۓ گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ قومی سکولز ٹورنامنٹ چار مراحل میں مکمل ہو گا،ڈسٹرکٹ،ڈویژن، صوبائی اور قومی سطح پر مقابلے ہوں گے۔ان مقابلوں کے بہترین کھلاڑیوں کو پی سی بی انڈر،15،انڈر 17،اور انڈر 19 اکیڈمیوں میں موقع دیا جاۓ گا۔ اس کے علاوہ اسامہ شیرون نے مزید بتایا کہ قومی سکولز ٹورنامنٹ کے لیۓ گراؤنڈز کو ڈویلپ کیا جاۓ گا، ہر میچ کو مانیٹر کیا جاۓ جس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاۓ گا۔

