لاہور ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح کردیا گیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے دیگر ججز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کی 11 منزلہ نئی عمارت میں قائم 26 نئی عدالتوں کا افتتاح کردیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا دورہ بھی کیا۔

نئی عمارت کے گراؤنڈ فلور سے چوتھی منزل تک ہر منزل پر 4،4 عدالتیں قائم کی گئی ہیں، جبکہ عمارت میں مجموعی طور پر 26 نئی عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں گراؤنڈ فلور کے علاوہ 8 بالائی اور 2 زیرِ زمین منزلیں شامل ہیں۔ عمارت کی ایک منزل پر کانفرنس رومز جبکہ ایک منزل پر عدالتی ریکارڈ رومز قائم کیے گئے ہیں۔نئی عمارت میں ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے لیے کیفے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔