کولمبو (سپورٹس ڈیسک)لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے آئندہ سیزن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 21 ممالک کے 650 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔کرکٹ سری لنکا کے مطابق ان رجسٹریشن کرنے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے 102 کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو ایونٹ میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد 310 کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ ان میں فل ممبر اور ایسوسی ایٹ دونوں کرکٹ ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایل پی ایل 2026 کا ڈرافٹ یکم جون کو ہوگا، جبکہ ایونٹ کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا اور فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔

