مذاکرات کی کامیابی حکومت کے رویے سے مشروط ہے: شوکت یوسفزئی

پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تاحال حوصلہ افزا ہیں، تاہم ان کی کامیابی کا انحصار حکومت کے رویے پر ہے۔

پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی، اسپتال منتقلی اور مقدمات کی جلد سماعت بنیادی مطالبات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سلجھے اور مصلحت پسند انسان ہیں، وہ مذاکرات میں راستہ نکال لیں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر راج یا ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مشورہ خیبر پختونخوا کے بے روزگار لوگ دے رہے ہیں، گورنر راج مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے صورتحال مزید گمبھیر ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت حالات ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے۔