مری: نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے ناموں پر غور

مری (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ہونے والا (ن) لیگ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں (ن) لیگ کی قیادت نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں اور وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے ناموں پر غور کیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی گئی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علاوہ سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور دیگر وفاقی وزرا و سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

آزاد کشمیر میں ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ گورنمنٹ ہاؤس مری میں ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے مری پہنچے تھے، جبکہ حمزہ شہباز بھی کشمیر پوائنٹ مری پہنچے اور اجلاس میں شرکت کی۔