مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ڈیلاس( فیفا، بین الاقوامی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کیلئےکوالیفائی کر لیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں مصر نے جارحانہ آغاز کیا اور 13ویں منٹ میں امام عاشور نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مصر کو ایک صفر کی سبقت حاصل رہی۔

دوسرے ہاف کے آغاز کے چند ہی منٹ بعد محمد ہانی کی بدقسمت سیلف گول کے باعث آسٹریلیا نے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔

مقررہ 90 منٹ کے بعد بھی دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول نہ کر سکیں، جبکہ اضافی وقت کے دونوں حصے بھی بغیر کسی گول کے ختم ہوئے، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں آسٹریلیا کے ساؤٹار اور ہیرنگٹن اپنی پنالٹیز پر گول کرنے میں ناکام رہے، جبکہ مصر نے اپنی چاروں پنالٹیز کامیابی سے گول میں تبدیل کرکے فتح اپنے نام کر لی اور راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔