کراچی (نامہ نگار) سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی کو را کے پے رول پر چلانے والے ہمیں گورننس کا درس دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمال صاحب، آپ کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، چائنا کٹنگ کے بانی آج انفرااسٹرکچر پر اربوں روپے خرچ کرنے کا جھوٹا راگ الاپ رہے ہیں۔
سندھ حکومت کی ترجمان نے مصطفیٰ کمال کے دور میئرشپ کا باقاعدہ فرانزک آڈٹ کرانے اور حساب لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 300 ارب روپے کہاں گئے؟سعدیہ جاوید نے کہا کہ آڈٹ ہوا تو کمال کے سارے کمالات بے نقاب ہوجائیں گے۔

