ملتان: خلع لینے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی قتل، ساس زخمی

ملتان (نامہ نگار) ملتان کے علاقے محلہ خواجہ غریب نواز میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل جبکہ ساس کو شدید زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ آمنہ اپنے شوہر محمد رحیم سے ناراض ہوکر والدین کے گھر رہ رہی تھی اور اس نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق اسی رنجش پر محمد رحیم اپنے سسرال میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی آمنہ موقع پر ہلاک جبکہ ساس عابدہ مائی شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔