میامی (رائٹرز/اے پی) امریکی شہر میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے اترنے کے بعد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
حکام کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کے بعد میامی ایئرپورٹ سے تمام پروازیں روک دی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا۔حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

