سکھر (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بات چھیڑ دی گئی ہے، لیکن کیا اس کی کوئی تیاری بھی ہے؟
سکھر میں جے یو آئی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی نواز شریف سے زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبے بنائے جاتے ہیں تو بتایا جائے کہ اس کے لیے کیا تیاری کی گئی ہے۔ ان کے بقول، ’’میرے خیال میں صوبہ سندھ تو بالکل بھی تیار نہیں۔‘‘
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت قوم سے شعور چھیننا چاہتی ہے۔ یہ ملک ہمارا ہے اور وطن کے ساتھ محبت کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔

