آئیوری کوسٹ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی نادیہ خان قومی ٹیم کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔نادیہ خان نے گزشتہ روز فیفا سیریز میں اپنے کیرئیر کا چھٹا گول اسکور کیا، جو میچ کے 57ویں منٹ میں کیا گیا۔ اس گول کے ساتھ انہوں نے حاجرہ خان کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ریکارڈ قائم کرنے کے بعد نادیہ خان نے کہا کہ انہیں دورانِ میچ اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ وہ نیا ریکارڈ بنا رہی ہیں، تاہم میچ کے بعد اس کامیابی کا علم ہوا۔
انہوں نے اپنی اور ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گول انفرادی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھا، جس پر وہ فخر محسوس کرتی ہیں۔یہ کامیابی پاکستان ویمن فٹبال کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

