فائنل میں سندھ کو پانچ صفر سے جیت لی، مہمان خصوصی رانا ثناء اللہ نے انعامات تقسیم کئے
پنجاب اے نے سندھ بی کو فائنل میں بآسانی 0-5 سے شکست دے کر پرائم منسٹر نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ جیت لی۔مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان تھے۔ انکے ہمراہ آئی پی سی سیکرٹری و صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی، رکن قومی اسمبلی مہرین بھٹو، ڈی جی پی ایس بی یاور حسین، الاسکا بیٹریز ڈائریکٹر یحییٰ بن ہارون بھی موجود تھے۔

تیسری پوزیشن اولمپین ذاکر ویمن اکیڈمی نے حاصل کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام الاسکا بیٹریز ،پی ٹی سی ایل اور پارکو کے تعاون سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں 2 تا 10 جولائی تک جاری پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا فائنل پنجاب بی نے 0-5 سے جیت لیا۔ فائنل میں پنجاب اے کی شارقہ نے تین، لاریب اور سفینہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

اس موقع پر پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام ، ڈپٹی ڈی جی ممتاز الحق، جی ایم مارکیٹنگ طلحہ عباسی، ڈپٹی جی ایم بلال احمد، ڈپٹی منیجر طلحہ افتخار، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راحت خان، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری چاند پروین ، سکروٹنی کمیٹی کی عابدہ تنویر، چیف کو آرڈینیٹر وقاص شیخ، کو آرڈینیٹر حبیب الرحمن،اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر خاور جاوید ، امپائر منیجر بینش حیات، فوکل پرسن لیفٹیننٹ کرنل عبدالناصر اخونزادہ،کمپیٹیشن منیجر نجیب خٹک بھی موجود تھیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی 16 ٹیموں کو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں پنجاب اے، پنجاب بی ،گلگت بلتستان، اسٹار ویمن اکیڈمی اے و بی، ایف ڈی اسلام آباد، کے پی کے اے اور بی ، ویمنز سپورٹس اکیڈمی مردان، آزاد جموں و کشمیر اے و بی، اولمپین زاکر ویمنز اکیڈمی، سندھ اے ،بی ، سی ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھیں۔

