نیویارک (وزیراعظم ہاؤس) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک کینیا تعلقات کی موجودہ صورتحال اور انہیں مثبت سمت میں آگے بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نے کینیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔شہباز شریف نے آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹاکر سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں، جہاں وہ 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

