وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی عمرہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ(خبر ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور کعبہ شریف کی زیارتِ خاص کی سعادت حاصل کی۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفد کے دیگر ارکان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور علاقائی و عالمی امن کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔