وزیرِاعظم نے امریکہ میں کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں:سونیاسدھو

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)وزیرِاعظم مارک کارنی نے نیویارک کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کینیڈا کو عالمی سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر پیش کیا اور معاشی مواقع پر بات چیت کی۔

رکنِ پارلیمنٹ سونیا سدھو کے مطابق اس دورے کے دوران وزیرِاعظم نے عالمی سرمایہ کاروں، کمپنیوں کے سربراہان اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں تاکہ کینیڈا میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

بیان کے مطابق حکومت آئندہ پانچ برسوں میں ایک کھرب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کا ہدف رکھتی ہے، جس میں توانائی، ٹرانسپورٹ، ڈیٹا اور دفاع جیسے شعبے شامل ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈا اپنی مضبوط معیشت، آزاد تجارتی معاہدوں اور ہنر مند افرادی قوت کی بدولت عالمی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے۔سونیا سدھو نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری مقامی معیشت کو مضبوط بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی میں مدد دے گی۔