برسٹل(آئی سی سی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنی پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے یکطرفہ انداز میں کامیابی اپنے نام کر لی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ گلفروزہ نے شاندار ناقابلِ شکست 63 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عائشہ ظفر نے 32 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء اور عائشہ ظفر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کو ٹورنامنٹ میں پہلی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

