وینزویلا میں ہلاکتیں 2595 ہو گئیں، تعمیرِ نو کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم

کاراکاس(وینزویلا کی عبوری حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک)وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز نے کہا ہے کہ ملک میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 595 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست لاگوئیرا میں تقریباً تمام سرکاری اہلکار زلزلوں میں جان کی بازی ہار گئے، جبکہ آفت کے باعث 189 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔عبوری صدر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش کا عمل ابھی ختم نہیں کیا گیا۔

روڈریگز نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر کا تعمیرِ نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، جس کی رقم متاثرہ خاندانوں کے گھروں کی تعمیرِ نو پر خرچ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک نے وینزویلا کو مالی امداد اور قرض فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔