کاراکاس( بین الاقوامی میڈیا، کلب اعلامیہ)وینزویلا میں حالیہ تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس تریخو کی اہلیہ اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لوکاس تریخو اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور دونوں بچے، آرون تریخو اور آئینہوا تریخو، ساحلی علاقے پلایا گراندے میں موجود تھے، جہاں ان کی رہائشی عمارت زلزلے کے باعث منہدم ہوگئی۔ابتدائی طور پر تینوں لاپتا قرار دیے گئے تھے، تاہم امدادی ٹیموں نے بعد ازاں ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو اپنی ٹیم کے ہمراہ دارالحکومت کاراکاس میں آئندہ میچ کی تیاری میں مصروف تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ اور بچوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے عوام سے دعا اور مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

