سان فرنینڈو، ٹرینیڈاڈ (پی سی بی، کرکٹ ویسٹ انڈیز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب کے دوران ٹرافی کی رونمائی کی۔
دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔دریں اثنا ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس کی قیادت روسٹن چیز کریں گے۔اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔

