پاکستان نے 2022، 2024 اور اب 2026 میں آسٹریلیا سے سیریز جیتی
شاہین آفریدی میچ جبکہ عرفات منہاس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پاۓ
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرکے آسٹریلیا کے خلاف فتوحات کی ہیٹرک مکمل کرلی۔ شاہین آفریدی میچ جبکہ عرفات منہاس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پاۓ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 2022، 2024 اور اب 2026 میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتی۔ پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل حاصل کرلیا۔
ٹرننگ وکٹ کے باعث بلے بازوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ بابر اعظم 40 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ شاداب خان 29 اور عبدالصمد 18نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز سکور کیے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہےکہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دیکر میچ اپنے نام کیا تھا۔

