پاکستان نے ویمنز ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن جیت لیا

ہانگ کانگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026ء کے پلیٹ ڈویژن کا فائنل جیت لیا، قومی ٹیم نے فیصلہ کن میچ میں تھائی لینڈ کو 50 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ہانگ کانگ میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور بھرپور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی ٹیم کو 5 پوائنٹس سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جیسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے نتیجے میں پاکستان نے 2028ء میں سنگاپور میں ہونے والی آئندہ ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔