پاکستان کی پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز بیڈمنٹن ٹائٹل جیت لیا

ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں کھیلی جانے والی کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔پلواشہ بشیر نے 35 پلس ویمن سنگلز مقابلوں کے فائنل میں کینیڈا کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی اینا رائس کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔

ایونٹ میں کامیابی کے بعد پلواشہ بشیر نے کہا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کا یہ مطلب نہیں کہ ان کا اوپن کیٹیگری کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔پلواشہ بشیر کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنا اُن کیلئےباعثِ فخر ہے۔