پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ (نمائندہ خصوصی) صوبے میں پٹرول اور ڈیزل پر عائد صوبائی ٹیکس 26 ستمبر 2026 سے معطل کردیا گیا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل ہوگا۔
صوبائی حکومت کے مطابق پٹرول پر 8.47 سینٹ فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 14.15 سینٹ فی لیٹر صوبائی ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ روب لینٹز نے اعلان کیا کہ صوبائی ایندھن ٹیکس 31 جنوری 2027 تک معطل رہے گا۔

حکومت کے مطابق یکم فروری 2027 سے 31 مارچ 2027 تک ٹیکس موجودہ شرح کے 50 فیصد پر بحال کیا جائے گا، جبکہ یکم اپریل 2027 سے ٹیکس مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کے اندازے کے مطابق درمیانے حجم کی گاڑی رکھنے والا ایسا ڈرائیور جو ہفتے میں ایک مرتبہ گاڑی میں ایندھن بھرواتا ہے، چھ ماہ کے دوران تقریباً 115 ڈالر کی بچت کرسکے گا۔

