پشاور :ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں: شفیع جان

پشاور (نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں۔ شفیع جان نے کہا کہ گزشتہ رات اسپتال کے باہر مجمع نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم سڑکوں پر آنے کے راستے پر ہی جائیں گے اور 20 لاکھ سے زائد افراد کے ساتھ نکلیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست لے کر جائیں گے۔

ان کے مطابق عظمیٰ خان نے بتایا کہ بظاہر بانی پی ٹی آئی بہتر لگ رہے تھے اور ان کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں گزشتہ رات دم توڑ گئیں۔