لاہور (کلچرل ڈیسک)پنجاب آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق — بنیان المرصوص” کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں شہریوں، خاندانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں شرکاء نے قومی یکجہتی، وطن سے محبت اور پاک فوج سے وابستگی کے جذبات کا اظہار کیا۔مقررین نے اپنے خطابات میں آپریشن “بنیان المرصوص” کے جذبے اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر تحسین فراقی، لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن مسعود اور منظور ملک نے اپنے خطابات میں پاک فوج کی خدمات اور ملک کے دفاع میں کردار کو اجاگر کیا۔
تقریب میں بچوں کیلئےمعروف ڈرامہ “عینک والا جن” کی ٹیم نے خصوصی اسٹیج پرفارمنس پیش کی جس میں قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا پیغام دیا گیا۔آخر میں ملی نغموں اور پُرجوش نعروں کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

