لاہور(نمائندہ خصوصی) استحکامِ پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے ملک کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔شعیب صدیقی نے کہا کہ پوری قوم اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے کردار اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

