پوتے کو بیوی نے دوستوں سے مل کر زہر دیکرقتل کیا: دادا کا الزام

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)سرگودھا کے علاقے معظم آباد میں 25 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے دادا کی مدعیت میں اس کی بیوہ سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے پوتے کو اس کی بیوی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے، جس کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ہوسکے گا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔