اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر درخواست کرتے ہیں کہ انہیں بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ 15 اکتوبر 2025ء کے بعد سے بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملے اور اس تاریخ کے بعد بانی چیئرمین سے ملاقات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بار بار درخواستوں کے باوجود انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ایک بار بھی پیشکش یا اجازت نہیں دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وہ ایک بار پھر درخواست کریں گے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے اور بانی چیئرمین سے ان کے اہلخانہ اور وکلا کو بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

