کراچی (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ اقصیٰ 38 اور ذوفشاں 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے 104 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور میچ 7 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہدف باآسانی حاصل کرتے ہوئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی سمیٹ لی۔

