اسلام آباد(پیٹرولیم ڈویژن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست سے ہوگا۔یاد رہے کہ حکومت نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس فیصلے کے تحت اوگرا وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کرتا ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے نافذ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔واضح رہے کہ 31 جولائی کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

