گلگت(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کیلئے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ اس وقت پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں اور تنظیمی سطح پر ایک اہم ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے کسی رہنما کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے، جو ایک اہم سیاسی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی 9 نشستیں حاصل کر کے اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس نامزدگی کے بعد گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔

