کھلاڑیوں سےمصافحہ کیا اور تصاویر بنوائیں ،اختتامی تقریب میں عاطف اسلم سمیت فنکاروں کی شاندار پرفارمنس
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی ۔قذافی سٹیڈیم میں میچ کے آغاز سے قبل ہی ہاؤس فل،رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم،علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

میچ سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم پہنچے، قذافی سٹیڈیم آمد پروزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم اورچیئرمین پی سی بی نے میچ سے پہلے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کیساتھ تصویربنوائی۔

وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کی محنت اورلگن کو سراہا اور فائنل میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔وزیر اعظم شہباز شریف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ کچھ دیر میچ دیکھ کر واپس روانہ ہوگئے۔

