لاہور (سپورٹس ڈسیک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان آج کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔لاہور میں شدید آندھی اور بارش کے سبب میدان میں پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔ متعدد بار حالات کا جائزہ لینے کے بعد میچ آفیشلز نے اسے منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس کے بعد پشاور زلمی 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری پوزیشن پر ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دو میچز کے بعد ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔

